پاکستانی فوج نے ویلنٹائن ڈے پر بارڈر کراس کرنے والے بھارتی عاشق کو رہا کردیا
جمبرا پچھلے برس اپنی محبوبہ سے ملنے گیا لیکن اس کے گھر والوں کے شور مچانے پر جان بچانے کیلئے بارڈر کراس کرگیا
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ویلنٹائن ڈے پر دو بھارتی نوجوانوں کو رہا کیا جن میں ایک ایسا عاشق نوجوان جمبرا رامو بھی شامل تھا
ایک بھارتی عاشق رات کو اپنی محبوبہ سے ملنے گیا تو لڑکی کے سارے گھر والے جاگ اٹھے اور جمبرا اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہوا پاک انڈیا بارڈر کراس کرکے پاکستانی حدود میں پہنچ گیا تھا۔
ہندو نوجوان کو 6 ماہ بعد واپس اپنے گھر جانے کی خوشی تو تھی لیکن وہیں وہ اپنی محبوبہ کو یاد کرکے اداسی کے آنسو بھی بہا رہا تھا۔
پاکستانی رینجرز پنجاب نے 14 فروری کے روز دو بھارتی نوجوانوں کو واہگہ اٹاری بارڈر پر انڈیا کے حوالے کیا گیا ان میں سے ایک راجو نامی نوجوان کا تعلق مدھیہ سے تھا جبکہ دوسرا نوجوان جمبرا راجستھان انڈیا کا رہائشی تھا
لاہور بارڈر پر بات کرتے ہوئے ہندو نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے علاقے کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں کی ضد کی وجہ سے ہم نے باگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا،
جب ہندو نوجوان رات کو لڑکی کے گھر گیا تو اس کی ماں جاگ رہی تھی اور اس نے شور مچا دیا اور وہ ہندو نوجوان اپنی جان بچانے کے چکر میں پاکستان کی حدود میں آ گیا اور اس کو پاکستان سیکورٹی فورسز نے پکڑ لیا،
ہندو نوجوان کے مطابق اس کو چھ ماہ کی سزا ہوئی تھی جو کے 14 فروری کو پوری ہوئی اس کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہے اور مایوس بھی کیوں کہ اس کی محبوبہ کی شادی ہو چکی ہے
No comments:
Post a Comment